
آواران کے علاقے کھوڑو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی شہید ہو گئے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
