کراچی: سعود آباد میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے سعودآباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور دو شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی اہلکار کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ  ہلاک ملزمان دن کے اوقات میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں