
کراچی(رپورٹ: شوکت جانوری) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کہ سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا طویل دورہ کیا
انہوں نے جاری ترقیاتی پروجیکٹ میں مٹیریل کے معیار اور اسکیم کی رفتار کا بھی جائزہ لیا ان کے ہمراہ جہاں ٹاؤن کے انتظامی افسران تھے وہیں دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران معززین علاقہ نے انہیں علاقائی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہماری روز اول سے یہ کاوش رہی ہے کہ عوام کی ہر پریشانی کا مستقل حل نکالا جائے اس لیے بلدیاتی سہولیات کے علاوہ جو دیگر اداروں کے حوالے سے ان کے مسائل ہیں ان کے حل کے لیے ہم اپنا کردار ادا کریں اس لیے ہم متواتر یونین کونسلوں میں جا کے ایلیان سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ جو بھی ان کا کام کیا جائے وہ میرٹ کے عین مطابق ہو ترقیاتی پروجیکٹ پر کام کرنے والا عملہ اور تعمیراتی کمپنی ایسے اسکیم کو مکمل کریں جس سے لوگ دیر پا مستفید ہوتے رہیں اگر اس کے سبب تاخیر ہوتی ہے تو ہونے دیں مگر اپنا فرض سوفیصد ادا کریں ٹاؤن کے وسائل عوام کی امانت ہیں اس کا استعمال بھی انہی کو سہولت پہنچانے کے لیے ہوگا جو ہمارا عزم ہے
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹاؤن چیئرمین کی کارکردگی قابل ستائش ہے میں انہیں یقین دلاتا ہوں عوام کو ریلیف دلانے میں جب انہیں ہمارا تعاون درکار ہوگا ہم ضرور کریں گے اپنی حدود میں عوام کو ریلیف دینا ہماری منصبی ذمہ داری ہے جس پر سختی سے عمل پیرا ہیں ٹاؤن چیئرمین نے وہاں پر موجود عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اپکے سب ادارے اپکی خدمت پر مامور ہیں ماضی میں ان علاقوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اپ ایسا ہرگز نہیں ہوگا سارے متعلقہ ادارے عوامی مفاد پر ایک پیج پر ہیں جس کے نتائج شاندار عیاں ہوں گے ڈپٹی کمشنر ویسٹ نےجس طرح ہر موقع پر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے وہ تحسین کے لائق ہے انشاءاللہ مشترکہ کاوشوں سے منگھوپیر کو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے جس کے لیے محنت کر رہے ہیں کامیابی اللہ پاک ضرور دے گا۔
