خدیجہ شاہ کو مقدمے میں نامزد کرنے پر سی سی پی او لاہور عدالت طلب

فوٹو بشکریہ گوگل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا تحریری حکم جاری کر دیا

جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے 27 اکتوبر کو سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سی سی پی او کا جواب عدالت کو مطمئن نہیں کرسکا، سی سی پی او لاہور خود پیش ہو کر وضاحت دیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں