
کراچی: واٹر کارپوریشن ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ شہر کی بہتری کے لیے دن رات اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور اس ضمن میں واٹر کارپوریشن جلد کمپلینٹ مینجمنٹ پورٹل بنانے جارہا ہے، کمپلینٹ مینجمنٹ پورٹل سے شہریوں کی شکایات کا فوری طور پر اذالا ہو سکے گا، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں تمام ایگزیکٹو انجینئرز سے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، محمد حنیف بلوچ، آفتاب عالم چانڈیو سمیت تمام اضلاع کے سپرینٹنڈنٹ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز موجود تھے، اجلاس کے دوران سی ای او واٹر کارپوریشن نے افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایگزیکٹو انجینئرز اپنے دفاتر میں انسپکشن رجسٹرڈ ہمہ وقت تیار رکھیں،ایگزیکٹو انجینئر اپنی رپورٹ سپرینٹنڈنٹ انجینئرز کے ذریعے چیف انجینئر کے پاس جمع کروائیں، جبکہ تمام سپرینٹنڈنٹ انجینئرز اپنا شیڈیول جاری کریں کہ وہ کہاں کہاں دورہ کریں گے،
انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کی جانب سے آنے والی تمام شکایات کا فوری طور پر اذالا کیا جائے، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کی جانب سے آنے والی شکایات کے لیے فوکل پرسن نامزد کیے گئے ہیں، علاؤہ ازیں جن علاقوں میں غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ کیا گیا ہے انکو واٹر کارپوریشن کے نیٹ پر لایا جائے، انہوں نے تمام افسران کو سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاتر کے احاطے کو صاف ستھرا رکھیں اور تمام دفاتر کو رنگ روغن کیا جائے جبکہ اس عمل میں غفلت کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں کیونکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
