
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کراچی سرکلرریلوے بنائے گی۔
چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (سی آر سی سی ) کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ فزیبلیٹی سندھ حکومت اور چائنیز کمپنی سی آر سی سی نے مل کر بنائی، کراچی میں سرکلر ریلوے بھی بنائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی چینی ادارے سی آر سی سی کے صدر لی سماکی اور نائب صدر سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان سی ایم سندھ کے مطابق چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کراچی سرکلر ریلوے بنائے گی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا ہے کہ 2017ء کی فزیبلیٹی کی بنیاد پرحکومتِ سندھ نے منصوبے کا پی سی ون ایکنک سے منظور کروایا
