ریجنل ڈائریکٹر محتسب لاڑکانہ کی قمبر میں کھلی کچہری،شکایات کا ازالہ کیا گیا

وگن(رپورٹ: محمد ثاقب تونیو) ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرعبدالرؤف سومرو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر طارق علی خانزادہ نے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرسید محمد شاہ، علی محمد مگسی اور منظور علی چنو سمی دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف اداروں کے سرکاری ملازمین نے اپنے مسائل پیش کئے، جی پی فنڈز اور تنخواہوں سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے، ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے ملازمین کے مسائل غور سے سنے اور بہت سے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری کے دوران ریجنل ڈائریکٹر علی اکبر جاگیرانی فنانس ڈیپارٹمنٹ قمبر شہدادکوٹ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈسکشن کا مقصد سرکاری ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

کھلی کچہری میں میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کے جائز مسائل کے حل میں تاخیر کے سوال کے جواب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قمبر شہدادکوٹ عبدالرؤف سومرو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، لیکن مختلف محکموں سے سرکاری ملازمین کے ٹریژری آفس میں لائے گئے کیسز زیادہ تر قانون کے مطابق نامکمل ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بعض معاملات میں قانونی تقاضے پورے کرنے میں تاخیر ہوتی ہے۔اس موقع پر مختلف اداروں کے ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں