
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ سانحہ کارساز کو گزر ے 16 سال مکمل ہوگئے، سانحہ کارساز اس وقت رونما ہوا جب 2007 میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس پر کراچی میں خودکش حملہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کے اہل خانہ آج بھی اپنے پیاروں کو یاد کرکے غمزدہ ہیں اور مزید کہنا تھا کہ وہ جیالے کارکنان جو دن رات ہمارے ساتھ پارٹی کے کاموں ساتھ ہوتے تھے وہ اسی دن شہید ہوگئے۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سیاسی جدوجہد اور تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ سانحہ کارساز حیسی دہشت گردی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، سانحہ کارساز کے شہید کارکنوں کو ہم نے کبھی نہیں بھلایا ہے نہ آئندہ بھلاسکیں گے۔
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظیم شہید بینظیر بھٹو کی پاکستان آمد پر نکالی گئی ریلی میں دہشت گردی کی اس خوفناک واردات نے 130 کارکنان کی جان لی تھی۔
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے بھی اپنے جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے ان شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، جمہوریت کا یہ سفر جاری رہے گا
جام محمد جوکھیو نے شہداء کارساز کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ ہم ان شہداء کے لئے دعا گوہیں۔
اس موقع پر ممبر عبدالستار جوکھیو ممبر داد کریم بلوچ ممبر مرتضی یار محمدبلوچ ،ممبر محمد رفیق جوکھیو،ممبر امین داد جوکھیو،ممبر علی محمد گبول،دانش برفت اور آفسران میں ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار،چیف اکاؤ نٹس آفیسر افتخار احمد دایو، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ممتاز علی زرداری،ڈائریکٹر پرچیز سہیل یار خان، ڈائریکٹر ٹیکسز زوہب بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر HRM سرفراز کھتری،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، بجٹ آفیسر کاشف بلوچ اور PA لا ل جان نبی بھی موجودتھے۔
