جماعت اسلامی نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی چیلنج کر دیئے

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کو الیکشن ٹریبونل ڈسٹرکٹ ایسٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

یو سی 3 ماڑی پور سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین محمد حسین نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ماڑی پور یو سی 3 کے نہ ووٹر ہیں اور نہ ہی رہائشی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری غیر قانونی ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق امیدوار کا وارڈ یا کونسل میں رجسٹرڈ ووٹر ہونا ضروری ہے۔

جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کو اپنے اعتراض سے آگاہ کیا لیکن ریٹرننگ افسر نے کارروائی نہیں کی، الیکشن ٹریبونل آر او کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے اور مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں