محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی برسی تقریب، خراج تحسین پیش

اسلام آباد: محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان رح کی دوسری سالانہ برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب اور ملک پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت تحسین کرنے کے لئے ڈاکٹر اے کیو خان سکول سسٹم اینڈ کالج ابراہیم کیمپس اسلام آباد کی طرف سے ان کے مزار پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر سکالرشپ پروگرام ناصر اقبال کی خصوصی درخواست پر ڈاکٹر دیناخان (دخترمحسن پاکستان) چیئرپرسن ڈاکٹر اے کیو خان سکول سسٹم اینڈ کالجز اور ان کی فیملی نے شرکت کی۔

طلباء کے پریڈ دستہ نے ڈاکٹر کے مزار پر سلامی پیش کی اور مہمانان نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان رح کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گیئں۔

اس موقع پر ڈاکٹر دینا خان نے بچوں کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان رح سے اس خاص محبت کو سراہا اور والد کے لئے کئے گئے اس اہتمام پر ڈائریکٹر سکالرشپ پروگرام ناصر اقبال کا شکریہ ادا کیا۔

 بچوں سے بات کرتے ہوئے دینا خان نے کہا آپ لوگوں سے میرے والد صاحب کو اور مجھے خصوصی محبت ہے اور میں انشاءاللہ آپ سے کیمپس میں جلد ملاقات کروں گی۔

محترم ڈائریکٹر سکالرشپ پروگرام ناصر اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد محمود نے خصوصی دعاؤں کے ساتھ مہمانان کو رخصت کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں