
کراچی(رپورٹ: ضمیر اعوان) مہیڑ میں 12 ربیع الاول کے دن قتل کیے گئے غلام سرور چانڈیو کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر ورثاء اور سچوا (چانڈیا ویلفیئر ایسوسیشئیشن) کی طرف سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین میں بچے اور خواتین بھی شامل تہیں جنہوں نے مقتول کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
مقتول غلام سرور چانڈیو کی بیٹی ریشمہ چانڈیو کا کہنا تھا کہ چند روز قبل موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے گولیاں مارکر والد کو قتل کیا، پولیس کا پہلے دن سے انصاف یہ ہے کہ مدعی کے بیان کے مطابق مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔
ریشمہ چانڈیو نے سابق صوبائی وزیر نادر مگسی کو قتل میں ملوث قرار دیتے ہوئے انہیں قانون کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کیا اور چیف جسٹس آف سندھ و ڈی جی رینجرز سے انصاف کی اپیل بھی کی۔
