چیئرمین گڈاپ ٹاؤن نے جراثیم کش اسپرے مہم کی ہدایات جاری کردی

کراچی: ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئر مین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ہم سب سر کاری وسائل کے امین ہیں سوفیصد عمل کرنے کا عہد کیا ہے کہ اپنی ذمے داری ادا کرنے میں کسی قسم کی کمی نہیں کرینگے

چیئر مین ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اوردیگر افسران افضل لغاری، شفیع بلوچ کو ہدایت دی کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں اسپرے مہم کو اپنی نگرانی میں کروایا جائے تاکہ ان حشرات الارض کی پیدائش اور افزائش کو کنٹرول کیا جائے

طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا منشورہے عوام کے وسائل ان کو حل کرنے میں لگنے چاہیے جس پر ہمارا گڈاپ ٹاؤن سختی سے عمل پیرا ہیں جیسا کہ گڈاپ ٹاؤن میں مچھر،مکھی،ڈینگی ودیگر حشرات الارض کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغازکیاجارہا ہے تاکہ صحت مند اور صاف ستھراماحول گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو، میونسپل کمشنر احمد یار،افسرمالیات افتخار دایو، پارلیمانی لیڈر ممبر کونسل میر عباس ٹالپو ر اور دیگر ممبر افسران بھی موجود تھے۔ 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں