
کراچی(رپورٹ: مصطفیٰ کھاوڑ) پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویزن کا ایک اہم اجلاس ڈویزن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں میڈیکل کالیج میں داخلا کے لئے ہونے والی MDCAT ٹیسٹ میں ہونے والی بے قائدیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کے انکواری رپورٹ کو فورن شایع کیا جائے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ MDCAT کی تمام بے ظابطیوں کی ذمیواری وائس چانسلر جناح یونیورسٹی پروفیسر امجد سراج میمن اور رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان پر ڈالی گئی اور کہا گیا کہ ان کی نگرانی میں پیپر اور کی کو آئوٹ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں اہل طالبا شدید پریشانی کے عالم سے دو چار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو فورن ان کے عہدے سے ھٹایا جائے۔ اور MDCAT کا ٹیسٹ دوبارہ ڈائو یونیورسٹی کے تحت لیا جائے، تاکہ اہل امیدواروں کو جائز داخلا مل سکے پیپلز ڈاکٹرز فورم نے مطالبہ کیا ہے کے MDCAT سندھ کے متعلق ہونے والی انکواری کو فورن منظر عام پر لایا جائے۔
