
اسلام آباد: سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔
دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے سماعت کی استدعا کی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک طریقہ کار موجود ہے، کیس مقرر ہو جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
