چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پہنچ گئے، گارڈ آف آنر لینے سے انکار

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کواپنا کام دل سے کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا،

اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا، پولیس نے سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھی گارڈ آف آنر دیا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا تھا

https:/latest-news/5610/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں