
لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی، اہم اجلاس میں ن لیگ کے قائد نوازشریف، سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وفاقي وزير اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ملک، عطا تارڑاوراسحاق ڈارشریک ہوئے۔
اعظم نذیرتارڑ اور امجد پرویزملک نے شرکا کو نوازشریف کو پاکستان واپسی کیلئے بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے نوازشریف کوپاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی اور کہا کہ نواز شریف کوپاکستان واپسی پرمقدمات میں قانونی مسائل پرکوئی مشکلات درپیش نہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے، ن لیگ کی جانب سے استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
