
اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہچنے پر وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ نے پی آئی اے کے قرض پرسود اور خسارہ برداشت کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ایف بی آر کو ایک ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس دینا ہے جب کہ پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ ایک ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کررہا۔
پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں، اس لیئے وزارت خزانہ نے مزید رقم ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔
