توڑپھوڑ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی کی عدالت میں ہوئی۔

پراسیکیوٹر راجا نوید، پرویز الٰہی کے وکلا بابر اعوان اور سردار عبدالرازق اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر راجا نوید نے مؤقف اپنایا کہ پرویز الٰہی کے خلاف کیس کا ریکارڈ تھوڑی دیر تک پہنچ جائے گا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے یہ طریقہ درست نہیں، عدالتی اوقات شروع ہو چکے اور ریکارڈ نہیں پہنچا

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے 6 ماہ بعد پرویز الٰہی کا نام ڈالا گیا، اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کی ضمانتیں منظور ہو چکیں، پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی جائے۔

 عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں