
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے
حافظ حمد اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
ایس پی مستونگ کے مطابق دھماکے میں11 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں حافظ حمد اللہ بھی شامل ہیں۔
ایس پی نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، 11 زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ لایا گیا
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں ان کے ہمراہ ان کے گن مین بھی زخمی ہوئے ہیں، لہٰذا تشویش کی کوئی بات نہیں۔
