سندھ کے کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم، فوج کیساتھ ملکرآپریشن کا فیصلہ

کراچی: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنےکا حکم دے دیا۔

سندھ کابینا کا اجلاس نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی سندھ رفعت مختار سمیت پرنسپل سیکرٹری حسن نقوی، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی جی سندھ نے کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2023 میں 218 لوگ اغوا ہوئے جن میں سے 207 بازیاب ہوئے اور 11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے مغویوں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کا کہ کچے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں اور جو پولیس والے اچھی کارکردگی نہ کریں ان کو تبدیل کریں۔

نگران وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ کچے کے علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت فوری ختم کی جائے،  گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی تعمیرکےکام کا آغاز کیاجائے۔

 سندھ کابینہ نے کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں