آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم چیلنج

پاکستان چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےآرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کوچیلنج کردیا، آئینی درخواست سپریم کورٹ میں 184/3کے تحت شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ وفاق، صدر، وزرات داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ عدالت آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کالعدم قرار دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ صدر مملکت سوشل میڈیا پر وضاحت کر چکے ہیں انہوں نے دونوں قوانین کی منظوری نہیں دی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) ایکٹ، 2023 آئین کے آرٹیکل 8 سے متصادم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں