
سابقہ حکومت نے مفادات کے ٹکراؤ پر تین ججزکی بینچ سےعلیحدگی کے لیے درخواست دائرکی تھی.
حکومت کی جانب سے بینچ میں شامل چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔
عدالت نے حکومت کی جانب سے بینچ پر اعتراض کی درخواست پر سماعت کے بعد 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو تین ماہ بعد آج جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا۔
سپریم کورٹ نے تین ججز پر حکومتی اعتراض کی متفرق درخواست خارج کردی اور مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بینچ پر اعتراضات کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔
سپریم کورٹ اس کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
