
اسلام آباد: نگران وزیراطلاعات اور مرتضیٰ سولنگی اور نگران وزیر توانائی محمد علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پانچ تقسیم کار کمپنیوں کی 60 فیصد ریکوری نہیں ہوتی، بجلی چوری کے خلاف کارروائی کیلئے فیڈرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
نگران وفاقی وزاء کا کہان تھا کہ تین مرحلوں میں بجلی چوری روکنے کیلئے اقتدام کر رہے ہیں اور بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کی لسٹیں تیار ہوچکی ہیں، صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کے قیام سے بجلی چوری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی اور محمد علی کا کہنا تھا کہ پی پی ایم سی کے تحت اسلام آباد میں ڈیش بورڈ بنادیا گیا ہے،بجلی چوری کیسز سننے کیلئے اسپیشل عدالتوں کا قیام زیرغور ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے انتظامی امور بھی زیر غور ہیں، کسی وزیر کو مفت بجلی نہیں ملتی
