
اسلام آباد: سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے پی ٹی آئی کے وکلا عدالت پہنچے۔
عدالتی عملے نے پی ٹی آئی کے وکلا کو بتایا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین آج سے 8 ستمبر تک چھٹی پر ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
