اس طبقے سے ہمدردری ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ پڑا ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں کے معاملے پر اپنے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں کہا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال ہو۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی بحران اور بلوں کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ٹیم طویل اور قلیل مدتی حل تجویز کرے گی جس کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طبقے سے ہمدردری ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ پڑا ہے مگر ہم عجلت میں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جسے واپس لینا پڑے۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے جس کا نفاذ جلد نظر آئے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں