
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک مدنظر رکھتے ہوئے آج اہم اجلاس ہوا
اجلاس میں جی ڈی اے رہنما سردار رحیم، ڈاکٹر صفدر عباسی اور فہمیدہ مرزا نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں عام انتخابات کا شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔
جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی اور ٓدورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے ۔
