ملک معاشی بحران ميں ہے ہنگامی اقدامات کیے جائيں،اياز لطيف پليجو

حيدرآباد: قومی عوامی تحريک سربراھ اياز لطيف پليجو نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران ميں ہے ہنگامی اقدامات کیے جائيں، کسی سرکاری ملازم کی تنخواہ 2 لاکھ سےزائد نہ ہو۔

ترجمان کے مطابق ایاز لطیف پلیجو کا کہان تھا کہ شہروں اور ديہاتوں ميں سولر لون ديے جائيں، پڑوسی ممالک سے ٹکراو کے بجاء تجارت کی جائے

ان کا کہنا تھا کہ بڑے گھروں، بڑی دکانوں، بڑی گاڑيوں کے مالکان سے ٹيکس ليں، بيس ايکڑ سے زائد کے زمين مالکان ٹيکس نيٹ ميں لائيں۔تمام کرپٹ افسر اور سياستدان گرفتار کیے جائيں۔

اياز لطيف پليجو کا کہنا تھا کہ ہزار سی سی سے زائد گاڑيوں پر پابندی لگائی جائے، انتہاپسندی اور کرپشن جڑ سے ختم کی جائيں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں