پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست مسترد

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کی.

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات بارے تفصیلی فیصلہ دیا ہے، جس کی روشنی میں ایڈیشنل گراؤنڈز پر دلائل دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت درکار ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو وقت فراہم نہیں کریں گے۔

 وکیل نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ یہ سوال ہمارے سامنے موجود ہی نہیں ہے کہ تاریخ کون دے گا۔ ہم اس وقت نظرثانی درخواست سن رہے ہیں۔ جو نکات اصل کیس میں نہیں اٹھائے وہ نکات نظرثانی کیس میں نہ اٹھائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں