
سندھ کے عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی رح کے عرس کے موقع پر حکومت سندھ نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
نگراں سندھ حکومت نے جمعہ یکم ستمبر کوصوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
شاہ عبدالطیف بھٹائی کا سالانہ 3 روزہ عرس بھٹ شاہ میں صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔
