
کراچی: لیاری میں مجرمانہ سرگرمیوں میں متحرک ہونے کے الزام میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے مبینہ رکن سنگھار کا نام ریڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔
معروف فٹبالر عبدالرشید ذکری کا بیٹا علی حسن عرف سنگھار قوم پرستی میں بے راہ روی کا شکار ہوا، ان پر انتہاپسندانہ سرگرمیوں اور دہشت گردی میں انتہائی متحرک کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ریڈ بک کے نئے ایڈیشن میں علی حسن عرف سنگھار کا نام، تصویر اور دیگر شائع کی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی کی جاری تفصیلات کے مطابق سنگھار افغانستان اور ایران سے کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے اپنا گروپ چلا رہا ہے۔
