
اسلام آباد کی انسداددہشتگردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی
پراسیکیوٹر کی جانب سے راجہ نوید پیش ہوئے جب کہ اس موقع پر ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری بھی عدالت میں موجود تھیں۔
وکلا کی استدعا پر عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی 30، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
