
خیرپور (رپورٹ: وحید گلال) خیرپور پولیس نے رانی پور میں پیر کی حویلی میں تشدد سے کمسن بچی فاطمہ کے قتل کیس میں گرفتار 4 ملزمان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا۔
قبل ازیں پولیس نے 4 ملزمان کو چھوڑ دیا تھا، رہا کئے جانے والوں میں ایس ایچ او امیر چانگ، ڈاکٹر فتاح میمن، ڈاکٹر علی حسن وسان اور کمپاؤڈر امتیاز میرانی شامل تھے۔
تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ چاروں ملزمان کو بے گناہی کے ثبوت پیش کرنے پر چھوڑا گیا، چاروں ملزمان نے اپنی بے گناہی کے ثبوت ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو پیش کئے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کہا کہ چاروں ملزمان تاحال شامل تفتیش ہیں لیکن انہیں پولیس تحویل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
