
سيتاروڈ (رپورٹ) سماجی تنظیم انڈس رورل ڈولپمنٹ سوسائٹی(IRDS) کے جانب سے (درخت زندگی ہے) کے عنوان سے شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے، اس سلسلے میں ضلع دادو میں نیم، پیپل، بڑ و دیگر اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔

سماجی تنظیم انڈس رورل ڈولپمنٹ سوسائٹی کے رہنما سلمان سومرو اور مجاہد عباس کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے درخت لگانے کی ضرورت ہے، دھرتی پر درخت کا ہونا زندگی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دادو ضلع کے مختلف علاقوں میں 20 ہزار پودے لگانے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے، جسے سندھ بھر میں پہلایا جائے گا۔
سلمان سومرو اور مجاہد عباس کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اپنا جازئز کردار ادا کرتے رہیںگے۔
