کراچی: اجرت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ریڈ ورکرز فرنٹ کا احتجاج

کراچی: ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے کم از کم اجرت میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے فوری اجراء کے لیے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں اسپتال چورنگی سے داؤد چورنگی تک شاندار احتجاجی مزدور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں فیکٹریوں کے محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رہنما کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ کو دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی سندھ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت میں اضافے کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب بجلی پیڑول سمیت تمام ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی ٹی وی چینلز پر کم از کم اجرت 35500 کا اشتہار چلانے پر تو پیسے خرچ کررہی ہے لیکن محنت کشوں کی اجرتیں بڑھانے میں انہیں موت پڑتی ہے۔

مزدور ریلی کے شرکاء نے اعادہ کیا کہ جب تک اجرتوں میں اضافہ نہیں ہوگا تب تک اس جدوجہد کو شہر بھر میں پہلایا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں