جمھہوریت ہی پارلیمنٹ کی مضبوطی کی ضامن ہے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ سے سوال و جوابات کی نشست ہوئی، جس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام میں موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے عمل میں آئی، جمھہوری عمل کا ارتقاہورہا ہے، حکومت کا آئینی طریقہ موجود ہے،جمھہوریت ہی پارلیمنٹ کی مضبوطی کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمھہوریت اور عددی بنیاد پر آمریت میں فرق جاننا ضروری ہے۔ ہمارے پڑوس میں بھی جمھوریت کے نام پر یہی کچھ ہورہا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جمھوری معاشری میں ہر فرد کا تحفظ ضروری ہے۔امریکہ اور یورپی ملکوں میں جو بھی قیادت منتخب ہوتی ہے وہ معاشرے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں