ٹرانزیشن آفیسر جامن داس اور ایم سی گڈاپ کی وفود سے ملاقات

کراچی (رپورٹ: اے بی لاشاری) ٹرانزیشن آفیسر ضلع کونسل کراچی جامن داس اور میو نسپل کمشنر گڈاپ احمد یارکلہوڑو نے ضلع کونسل کی مختلف حدود سے آئے وفود سے ملاقات کیں,جس میں انہوں نے فوری اورانتہائی اہم مسائل کو جلد ازجلد حل کرانے کی ہدایات دیں۔

رکن کونسل ابراہیم حیدری مکھی اود ھامل اور رکن کونسل گڈاپ مرتضٰی یا رمحمد نے اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے آگا ہ کیا۔

 اس موقع پر ٹرانزیشن آفیسر جامن داس کا کہناتھا کہ حکومت سندھ نے جو ذمے داری مجھے دی ہے اس فرض کو سو فیصد اداکررہا ہوں، اور جب تک اس منصب پر فائز ہوں، اہلیان کے حقیقی مسائل کو حل کرتا رہونگا،وسائل کی کمی کا سامنا ضرور ہے مگر مناسب طریقے کار سے امور چلارہے ہیں جس سے بہتری ضرور آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دائرہ اختیار کی حدود میں رہ کر اہل علاقہ کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرنے کی کاوش کررہے ہیں اس وقت ہماری توجہ فوری حل طلب امور پر ہے جس میں صفائی ستھرائی، پانی سے وابستہ مسائل شامل ہیں کیو نکہ کہ اس سے عوام سب سے زیادہ متاثرہو تی ہے اس لئے ا س طر ح کے جو مسائل ہیں ان کو تیزی سے حل کیاجارہا ہے

جامن داس کا کہنا تھا  ادائیگیوں کے حوالے سے کچھ تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے غیر مناسب طرز عمل اختیار کیئے ہوئے ہیں جس کی شکایات متعلقہ پلیٹ فارم پر کردی گئی ہے  تا کہ یہ سلسلہ ہمیشہ کیلئے بندہو سکے، ہمیں اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے عوام کی ہر تکلیف کو ریلیف میں بدلیں گے، جس کے لئے اپنی تمام تر تو انائی لگا کر امور انجام دے رہے ہیں۔

  اس موقع پر وڈیرہ حبیب بلوچ،عبدالحمید بلوچ بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں