
خیرپور(رپورٹ: وحید گلال) خیرپور میں معصوم فاطمہ کے قتل کے خلاف خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی
سماجی رہنما شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ ہم معصوم بچی فاطمہ کے ساتھ ہیں، انصاف کی خاطر ہم روڈوں پر آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کو جس طرح ظلم کا نشانہ بنایا گیا اس کی کہیں بھی مثال نہیں ملتی۔
سماجی رہنما شہناز شیخ نے حکام سے مطالبہ کیا کہ معصوم فاطمہ کے خون سے انصاف کیا جائے۔
