
سول سوسائٹی کی جانب سے پروفیسر اعجاز قریشی، سارنگ جویو، فضا پتافی، اقصہ کینجھر جمالی، رخسانہ ھالیپوٹو و دیگر نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ غربت اور تعلیمی فقدان سے رانپور جیسے واقعات ہوتے ہین، سندھ میں اجمل ساوند، ناظم جوکھیو، فاطمہ فرڑو اور جان محمد مھر جیسے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیری مریدی کے نام پر سندھ کے معصوم لوگوں کے یرغمال بنایا ہوا ہے، معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر حکومت کسی قسم کی حکمت عملی نہیں بنا رہی۔
شرکا نے صحافی جان محمد مھر اور فاطمہ فرڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
