رضوانہ تشدد کیس میں نامزد سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو جیل بھیج دیا

اسلام آباد: عدالت نے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں نامزد سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم کو جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی.

پولیس نے ملزمہ سومیہ کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی بھی استدعا کی۔

جج شائستہ کنڈی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ سومیہ عاصم کا جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟

تفتیشی افسر  نے بتایا کہ سومیہ عاصم کی کل ہی ضمانت خارج ہوئی ہے تفتیش کرنی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں