
خيرپور (رپورٹ: وحید گلال) خيرپور کے قریب تھانہ احمدپور کی حدود گاٶں امیربخش کھنڈ میں قتل ہونے والے صحافی غلام اصغر کھنڈ کی جنازنماز مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں صحافیوں کی شرکت ۔ جیہا مسجد اسٹاپ پر صحافیوں کا دھرنا قاتل گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
پیر جوگوٹھ کے قریب تھانہ احمدپور کی حدود گاٶں امیربخش کھنڈ میں قتل ہونے والے صحافی غلام اصغر کھنڈ کی جنازنماز آبائی گاٶں امیربخش کھنڈ میں ادا کی گئی سندھ کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں مختلف تنظیمون کے صحافیوں کی شرکت ۔ جیہا مسجد اسٹاپ پر مقتول غلام اصغر کھنڈ کی لاش رکھ کر صحافیوں نے دھرنا دیا۔
اس موقع پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پاکستان کے مرکزی ناٸب صدر امداد پھلپوٹو ۔ عبدالخالق چوہان۔ سراج شہوانی عبدالوقار لاکھو ودیگر نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوٸے کہا کہ دس برس پہلے خیرپور سیاسی جلسے میں صحافی مشتاق کھنڈ کو ٹارگیٹ کیا گیا اس کے قاتل تاحال قانوں کی گرفت میں نہ آسکے اب صحافی اصغر کھنڈ کو ٹارگیٹ کلنگ کیا گیا ہے۔ یے قتل صحافت کا قتل ہے۔ اور کہا کہ خیرپور میں صحافیوں کا قتل عام ہونا اور قاتل گرفتار نہ ہونا صحافیوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک کی تاریخ میں صحأفیوں کے ساتھ جتنا ظلم وجبر قتل غارت خیرپور میں ہے اس کی مثال اور کھیں نہیں ملتی۔
صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آپ کیا سمھجتے ہیں ہم اس ظلم بربریت سے ڈر جاٸینگے تو یے آپ کی بھول ہوگی ہم صحأفیوں کو جتنی بھی قربانی دینی پڑی ہم دینگے لیکن صحافتی قلم سے حق سچ لکھتے رہین گے۔
صحافیوں نے کہاکہ ہم سندھ حکومت کو واضع کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے صحافی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جاٸے۔ قاتل گرفتار نہیں ہوٸے تو پہلے مرحلے میں سندھ بھر میں احتجاج کیاجاٸیگا پہر بھی گرفتار نہیں کیا تو ملک بھر میں تحریک چلاٸینگے۔
