بئریسٹر سیف نے بلاول بھٹو کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی، سخت مذمت کرتے ہیں، لیاقت ساہی

سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی جے بئریسٹر سیف کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف گھٹیازبان استعمال کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بئریسٹر سیف رانگے درگاہ نام نہاد سیاستدان ہے کو پرویز مشرف کی آمرانہ گود میں جنم لینے والا سیاسی بونا ہے اپنی نہ جانے کتنی سیاسی پارٹیوں کی پلیٹیں صاف اپنے مفاد کے لئے کرتا رہا وہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرکے اپنے سیاسی قد میں اضافہ کرنا چاہتا اس کی منفی سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کل پارلیمنٹ میں بہت زبردست خطاب کیا ہے جس میں ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے اور مستقبل میں ملک آئین کی بالادستی کی رٹ کو قائم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسے غلط ہوسکتا ہے، جن سیاستدانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اور اسٹیبکشمنٹ کے طاقتور لوگوں نے آئین کی دھجیاں بکھیری ہیں ان سے مطالبہ کرنا کہ آئین اور قانون کی روشنی میں ملک کی جمہوریت کو چلنے دیا جائے تو بریسٹر سیف جیسے سیاسی بونوں کو پیٹ میں مروڑ اُٹھنے شروع ہوجاتے ہیں اس طرح راہ گیروں نے ملک کی جمہوریت کو بدنام کیا ہے جمہوری جدوجہد کرنے والی شخصیات پر تنقید کرکے اپنا سیاسی چورن فروخت کرتے ہیں ایسے لوگوں کا سخت احتساب کیا جائے لیاقت علی ساہی کا کہنا تھا کہ  تمام سیاسی ورکرز میں بہت زیادہ غم و غصہ پایا جاتا ہے اس کو جرات کیسے ہوئی کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف پر ذاتی اور اخلاق سے گری ہوئی تنقید کرے سیاست سب کے لئے ہے اگر انہیں عوام اپنی ووٹوں سے اقتدار میں لے کر آتے ہیں بریسٹر سیف جیسے سیاسی بونے کون ہوتے ہیں ان پر تنقید کرنے والے اس شرم آنی چاہئے اپنی قد سے بڑی بات کرتے ہوئے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں