آغا سمیر خان درانی نے ٹی ایم سی لانڈھی میں بطور میونسپل کمشنر کا چارج سنبھال لیا

آغا سمیر خان درانی نے ٹی ایم سی لانڈھی میں بطور میونسپل کمشنر کا چارج سنبھال لیا

کراچی: آغا سمیر خان درانی نے ٹی ایم سی لانڈھی ٹاؤن کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہوں نے  ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان اورٹاؤن کے افسران اور عملے سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام افسران اور عملہ باہمی تعاون، ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے لانڈھی ٹاؤن کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں گے اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں