چیئرمین گڈاپ ٹاؤن سےمحکمہ جاتی افسران کی ملاقات، عوام کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لبنیٰ مقبول,لیڈی میڈیکل افسر ڈاکٹر مریم جمیلہ اور دیگر محکمہ جاتی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں گڈاپ ٹاؤن کی ڈسپنسریوں اور بنیادی مراکزِ صحت (Basic Health Centres) کی صورتحال، طبی سہولیات کی بہتری، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی تعیناتی اور عوام کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لبنیٰ مقبول نے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کو محکمہ صحت کے زیرِ انتظام ڈسپنسریوں اور بنیادی مراکزِ صحت کی موجودہ صورتحال، فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی ذمہ داریوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے محکمہ صحت کے جاری امور اور مزید بہتری کے لیے درکار اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اراکین کونسل کی مشاورت سے گڈاپ ٹاؤن کے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈسپنسریوں اور بنیادی مراکز کو صحت کی فعالیت، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ عوامی صحت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باہمی رابطے اور مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر دیگر محکمہ جا تی افسران بھی موجود تھے۔
