ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی، تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں:عبدالجمیل خان

ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی، تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں:عبدالجمیل خان

کراچی: چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی طلبہ کی ذہنی، تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان سرگرمیوں کا فروغ اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر انکے ہمراہ پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج لانڈھی عمران جونیجو۔اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عبدالغنی عباسی ۔پرنسپل گورنمنٹ بوایز سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر 1 سیدہ مہناز ۔کواڈینیٹر اسٹریم عمیر شجاع۔پروفیسر احمد صدیقی اولڈ بوایز ایسوسی ایشن لنڈھی نمبر 1 اسکول۔چیف آرگنائزر شاہد ساغر بھی موجود تھے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1 میں سینئر سپروائزر شاہد ساغر کی کاوشوں سے طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے stream اور گورنمنٹ بوایز سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر 1کے تعاون سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ اسٹوڈنٹس ویک کے دوران طلبہ کو فائر فائٹنگ کی تربیت اور مختلف پروجیکٹس تیار کرنے کے ٹاسک بھی دیے گئے، جن کا مقصد طلبہ میں عملی مہارتوں، تخلیقی سوچ اور خود اعتمادی کو فروغ دینا ہے۔

چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے مزید کہا کہ تعلیم ہی ایک روشن، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ اس لیے لانڈھی ٹاؤن میں تعلیمی اداروں کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے اور طلبہ کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں