پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک بڑھتے وزن پرتنقید کرنے والوں پر برہم

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک بڑھتے وزن پرتنقید کرنے والوں پر برہم

سوشل میڈیا پر وینا ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ وینا ملک نے بڑھتے وزن پر تنقید کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سب مجھے بول رہے ہیں میں موٹی ہوگئی بھینس بن گئی، مجھے موٹے لوگوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں تھا، جب تک میں خود موٹی نہیں ہوگئی’۔’زندگی میں انسان پتلا بھی ہوتا ہے، موٹا بھی ہوتا ہے، آپ لوگوں نے میری زندگی مشکل بنا دی ہے‘۔

وینا ملک نے کہا کہ ’گھر میں ہوتی ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں سارا کھانا میں ہی کھا گئی ہوں، باہر جاؤں ہر کوئی موٹی ہوگئی ہوں، شوٹ پر آؤ پوری ٹیم آپ موٹی ہیں آپ کا چہرا موٹا آرہا ہے، میں موٹی ہوں لیکن اندھی نہیں ہوں۔

اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ میں موٹی ہوگئی ہوں، اب وقت ہے کہ میں اپنا وزن کم کروں‘۔’ٹھیک ہے زندگی میں کچھ اس طرح کی چیزیں ہوگئی ہیں، میں نے کچھ زیادہ ہی کھا لیا ہے، آپ لوگوں کی بہت مہربانی ہے مجھے موٹا بولنا بند کریں، میں پتلی ہوجاؤں گی‘۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں