سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرزسمیت 9 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں، 4 اہم کمانڈرزسمیت 9 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جب کہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کیا۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں  فتنہ الخوارج کے4 اہم دہشتگرد کمانڈرسمیت 9 خارجی ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں  کیں، فتنہ الخوارج کے ہلاک اہم دہشتگرد کمانڈرزمیں خارجی خالد رضا،خارجی کامران، خارجی موسیٰ اورخارجی مفتوم شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، عزم استحکام ویژن کےتحت جاری کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں، دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 4 کمانڈروں سمیت 9 خارجیوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے،اسلحے کی بھاری برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی کڑی نگرانی اور بہترین انٹیلی جنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کی دھرتی کو فتنہ الخوارج کے وجود سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔فتنہ الخوارج کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں