شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 13 خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 13 خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے تھیں، جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں