اپوزیشن ارکان فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئ، احتجاج میں شمولیت پر بات چیت کا امکان
خیبر پختونخوا کی صورتحال، حکومت کے ساتھ مذاکرات سمیت دیگر پارلیمانی ایشوز زیر بحث آئیں گے تحفہمنتخب کریں
اسلام آباد:جے یو آئی کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے اپوزیشن ارکان فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے جہاں ملاقات جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق سربراہ جے یو آئی کے گھر علامہ راجا ناصر عباس، اسد قیصر اور مولانا عبدالغفور حیدری پہنچے ہیں جن کی مولانا سے ملاقات جاری ہے۔
ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، محمد اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضٰی ، اخونزادہ حسین جے یو آئی خیبرپختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان بھی شریک ہیں۔
ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت جاری ہے، حکومت کے خلاف احتجاج تحریک پر بات کی گئی۔
