چیئرمین آباد حنیف گوہر کی ملیر 15 میں بھتہ خوروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت

چیئرمین آباد حنیف گوہر کی ملیر 15 میں بھتہ خوروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت

کراچی: چیئرمین آباد حنیف گوہرنے کہا ہے کہ ملیر 15 میں سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا واقعہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، گزشتہ شب ملیر 15 میمن شاپنگ مال پر ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ پر بھتہ خوروں نے فائرنگ کی۔

حنیف گوہرنے کہا کہ بھتہ خوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوا،کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتیں پھر دوبارہ سر اٹھارہی ہیں جو ناقابل برداشت ہیں،بلڈرز کو صمد کاٹھیاواڑی اور دیگر گینگ وار سے تعلق رکھنے والے بھتے کیلئے حراساں کرتے ہیں،سندھ حکومت بلڈرز سمیت تمام تاجر برادری کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔

چیئرمین آباد حنیف گوہرنے کہا ہے کہ بلڈرز کراچی میں پرامن انداز میں کام کرنا چاہتے ہیں، خوف کا ماحول پیدا نہ کیا جائے۔شہر کراچی میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے مکمل امن و تحفظ ضروری ہے،وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی سندھ گزشتہ ہونے والے واقعے کا نوٹس لیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھتہ خوروں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کریں،سندھ حکومت کاروباری مراکز اور تعمیراتی مقامات پر سیکیورٹی یقینی بنائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں