ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سے حبیب بینک لمیٹڈ کے نمائندگان کی ملاقات

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سے حبیب بینک لمیٹڈ کے نمائندگان کی ملاقات

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری سے حبیب بینک لمیٹڈ کے نمائندگان نے سوک سینٹر میں ملاقات کی، جس میں کے ڈی اے ملازمین کے لیے بینک کی مختلف مالی و بینکاری سہولیات کی فراہمی اور انہیں مزید آسان بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایچ بی ایل کے جی ایم ساؤتھ پرویز پنہور، زیشان حبیب، حماد عباسی اور سوک سینٹر برانچ منیجر درویش کمار نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ کے ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر مالی سہولیات کی فراہمی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے ایچ بی ایل نمائندگان پر زور دیا کہ بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور قرضہ اسکیموں سے کے ڈی اے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ملاقات کا بنیادی مقصد ملازمین کے لیے بینکنگ سہولیات تک آسان رسائی، قرضہ اسکیموں سے استفادہ اور مالی معاونت کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانا ہے، تاکہ ملازمین اپنی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرسکیں۔ایچ بی ایل کے نمائندگان نے ڈی جی کے ڈی اے کو بتایا کہ بینک کی جانب سے کے ڈی اے ملازمین کو مختلف مالی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی معاونت کی جائے گی، جس میں گھر کی خریداری اور تعمیر کے لیے ہاؤسنگ فنانس، گاڑی کی خریداری کے لیے آٹو فنانس سمیت دیگر متعلقہ بینکاری سہولیات شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے ملازمین کے لیے بینکنگ اور قرضہ سہولیات کے طریقہ کار کو حتی الامکان آسان بنانے اور انہیں بہتر مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے بینک اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں